ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / کیش نکالنے کی حدمعاملہ: الیکشن کمیشن نے آربی آئی کو ہدایات پر عمل کرنے کو کہا

کیش نکالنے کی حدمعاملہ: الیکشن کمیشن نے آربی آئی کو ہدایات پر عمل کرنے کو کہا

Mon, 30 Jan 2017 23:08:38    S.O. News Service

نئی دہلی، 30/جنوری (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)نوٹ بند ی کے بعد اسمبلی امیدواروں کے لیے نقد رقم نکالنے کی ہفتہ وار حد کو بڑھانے کی الیکشن کمیشن کی درخواست کو ریزرو بینک آف انڈیا کی جانب سے مسترد کر دئیے جانے پر کمیشن نے سخت ناراضگی کااظہار کیا ہے۔کمیشن نے بدھ کو آر بی آئی سے امیدواروں کے لیے نقد نکاسی کی ہفتہ وار حد کو 24000روپے سے بڑھا کر 2 لاکھ روپے کرنے کی درخواست کی تھی۔کمیشن کا کہنا تھا کہ نوٹ بند ی کے بعد لاگو حد سے امیدواروں کوتشہیر کا خرچ نکالنے میں مشکل پیش آئے گی۔ادھر، آر بی آئی نے رقم نکالنے کی حد بڑھانے سے انکار کردیا ہے۔ذرائع ابلاغ میں آئی خبروں کے مطابق، کمیشن نے آر بی آئی گورنر ارجت پٹیل کو خط لکھا ہے، الیکشن اخراجات کے ڈائریکٹر جنرل دلیپ شرما نے آر بی آئی گورنر ارجت پٹیل کو لکھے خط میں کہاکہ ایسا لگتا ہے کہ آر بی آئی کو صورتحال کی سنگینی کا اندازہ نہیں ہے،غیر جانبدارانہ اور آزادانہ انتخابات کرانا اور تمام امیدواروں کو یکساں مواقع فراہم کرنا کمیشن کی آئینی ذمہ داری ہے۔اس لیے پھر اس حقیقت کا اعادہ کیا جاتا ہے کہ صحیح طریقے سے انتخابات کرانے کے لیے ضروری ہے کہ کمیشن کے رہنما خطوط کی پیروی کی جائے۔کمیشن نے آر بی آئی سے تجویز پر نظر ثانی کرنے کی درخواست کی ہے۔مانا جا رہا ہے کہ اگر آر بی آئی نے اس پر جلد ہی کوئی فیصلہ نہیں لیا تو کمیشن آئین کے آرٹیکل 324میں فراہم کرائے گئے حقوق کا استعمال کرکے آر بی آئی کو امیدواروں کے لیے نقد رقم نکاسی کی حد بڑھانے کی ہدایت دے سکتا ہے۔اس مسئلے پر سیاسی ردعمل بھی سامنے آئے ہیں۔سی پی ایم لیڈر پرکاش کرات نے بھی کمیشن کے فیصلے کو درست ٹھہرایا ہے۔انہوں نے کہا کہ انتخابات کے دوران کمیشن کا فیصلہ ہی سب سے بڑا ہے اور اسے کوئی مسترد نہیں کر سکتا۔کرات نے کہا کہ 24ہزار ہفتہ وار نکاسی کی حد میں کوئی امیدوار الیکشن نہیں لڑ سکتا۔کرات نے کہا کہ ریزرو بینک الیکشن کمیشن کے فیصلے کی مخالفت نہیں کر سکتا کیونکہ انتخابات کے دوران کمیشن کا فیصلہ ہی آخری ہوتا ہے۔
 


Share: